یہ بات جواد اوجی نے جمعرات کے روز اوپیک پلس کے بیسویں اجلاس کے اختتام کے بعد کہی
انہوں نے کہا کہ عالمی تیل کی منڈی کی صورتحال ایسی ہے کہ مارکیٹ میں ایرانی تیل کی واپسی سے صارفین کی ضروریات کو نمایاں طور پر پورا کیا جاسکتا ہے اور عالمی منڈیوں میں توازن اور سکون پیدا ہوسکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آج، اوپیک پلس نے جولائی اور اگست 2022 کے لیے پیداوار میں یومیہ 648 ہزار بیرل اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اوجی نے کہا کہ تکنیکی کمیٹی کی رپورٹ اور کئے گئے جائزوں کے مطابق، اوپیک پلس کے تمام ممالک نے اس فیصلے میں حصہ لیا ہے،البتہ اوپیک پلس تنظیم مارکیٹ کی پیشرفت کی باقاعدگی سے نگرانی کر رہی ہے اور تیل کی منڈی کے استحکام اور توازن کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ تازہ ترین اعدادوشمار اور شائع شدہ رپورٹس کے مطابق اپریل 2022 میں اوپیک پلس ممالک کی پابندی کی شرح 220 فیصد تک پہنچ گئی اور اس پابندی میں اضافے کی بنیادی وجہ کچھ ممالک کی جانب سے پیداوار کی کمی ہے.
ایرانی وزیر تیل نے کہا کہ عالمی اقتصادی ترقی کے لیے جغرافیائی سیاسی تناؤ کے اثرات کے بارے میں کچھ خدشات کے باوجود عالمی تیل کی منڈی توازن اور استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے۔
جواد اوجی جنہوں نے (بدھ) باکو انرجی ویک کی تقریب میں شرکت اور اس بین الاقوامی تقریب میں موجود عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کے لیے آذربائیجان کا دورہ کیا تھا، گزشتہ روز باکو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے سے ورچوئل طور پر اوپیک پلس کے اجلاس میں شرکت کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ